سداپور :27/ستمبر(ایس اؤ نیوز) صرف تین دن پہلے ضمانت پر رہاہوا ایک شخص دوبارہ منگل کو صندل کی لکڑی غیر قانونی طورپر سپلائی کرنےکے دوران فاریسٹ افسران کے ہتھے چڑجانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ملزم کی شناخت شیموگہ ضلع ساگر ،ایس این نگر کے مبارک باشا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ملزم نے تعلقہ کے ہلگیری گرام پنچایت حدود کے ہوسور دیہات کے ریزر و جنگل میں صندل کے درختوں کو کاٹ کر غیر قانونی طورپر لکڑیاں سپلائی کرنےکے دوران فاریسٹ افسران کے بچھائے ہوئے جال میں پھنس گیا ہے ۔ فاریسٹ افسران نے 15.5کلو وزنی صندل لکڑی کے تنے ضبط کرلئے ہیں جس کی اندازاً قیمت 60ہزار روپئے لگائی گئی ہے۔ کارروائی میں سرسی کے ڈی ایف اؤ سدرشن، اے سی ایف عبدالعزیز شیخ کی رہنمائی میں سداپور آر ایف اؤ کرن کمار سمیت عملہ شریک تھا۔